Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکا کی نئی جوہری حکمت عملی ہتھیاروں کی نئی دوڑ کو جنم دےگی، شمالی کوریا

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکا کی نئی جوہری حکمت عملی ہتھیاروں کی نئی دوڑ کو جنم دےگی۔امریکی ویب سائٹ بلوم برگ کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےامریکا کی زیر غور نئی جوہری حکمت عملی کی مذمت کرتے ہوئے الزام عائدکیا ہےکہ امریکاطویل عرصے سے جوہری ہتھیاروں کو بالادستی اور جارحانہ سیاسی و فوجی مقاصد کے حصول کا بنیادی ذریعہ بنا رہا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ امریکا کا نیا جوہری نظریہ ایک سنگین اور خطرناک عنصر ہے،کیونکہ یہ دنیا میں جوہری توازن کو تباہ کرتا ہے، جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو تیز کرتا ہے اور عالمی سلامتی کے ماحول کو جوہری جنگ کی دہلیز تک پہنچا دیتا ہے۔تاہم امریکی نائب وزیر دفاع ایلبرج کولبی نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زیر غور جوہری حکمتِ عملی میں کسی بڑی یا بنیادی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔ایک اور بیان میں شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کی جانب سے موسم گرما میں ہونے والی مجوزہ فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے اپنے دفاع کے حق کو استعمال کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا دشمن ریاستوں کی جانب سے پیدا کی جانے والی سنگین محاذ آرائی کی صورتحال کو برداشت نہیں کرے گا۔رپورٹ کے مطابق امریکا اور جنوبی کوریا 17 اگست سے اپنی مشترکہ فوجی مشقیں شروع کرنے والے ہیں، جو 27 اگست تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں میں روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف جنگ میں شمالی کوریا کی شرکت سے حاصل کیے جانے والے ممکنہ نئے تجربات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button