Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

بھارت کے یومِ آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ منایا گیا

بھارت کے یومِ آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ منایا گیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیریوں نے بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کیا، یومِ سیاہ کی کال کی آزادی پسند رہنماؤں اور مختلف تنظیموں نے بھی حمایت کا اعلان کیا ۔دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارت مخالف مظاہرے کرکے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی اقدامات اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کروائی ۔دوسری جانب بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر، بالخصوص سری نگر میں سکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔ بخشی اسٹیڈیم کے اطراف کئی سطحوں پر سکیورٹی حصار قائم کیے گئے ہیں جبکہ گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی سخت چیکنگ کی گئی ۔بخشی اسٹیڈیم میں بھارتی یومِ آزادی کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button