رونالڈو اور جارجینا کی شادی سے جڑی وہ اہم معلومات جو آپ نے مِس کر دیں

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی شادی اگرچہ انتہائی سادگی اور رازداری سے ہوئی مگر ان چند معلومات سے آپ ابھی تک آگاہ نہیں ہوں گے۔رونالڈو اور جارجینا نے 11 اگست 2026 کو پرتگال میں شادی کی جس میں ان کے پانچ بچے اور قریبی اہلخانہ شریک ہوئے۔شادی کی سب سے نمایاں بات یہ رہی کہ جوڑے نے اس موقع پر کسی بڑی یا شاندار تقریب کی تصاویر شیئر کرنے کے بجائے صرف اپنے ہاتھوں کی ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں دونوں کی شادی کی انگوٹھیاں واضح دکھائی دے رہی تھیں۔ تصویر کے ساتھ مختصر سا ’سی لووز جی‘ لکھا گیا۔دونوں نے لزبن کے قریب ساحلی شہر کاسکائس میں ایک نجی سول تقریب کے دوران شادی کی۔کچھ دن قبل ان سے شاہانہ گاؤن پہننے کی توقع کی جا رہی تھی مگر سامنے آنے والی تصویر میں ان کا لباس لمبی آستینوں والا دکھائی دیا۔ سفید لباس میں نظر آنے والی دلہن نے اس بار اپنے روایتی گلیمرس انداز کے بجائے سادگی کو ترجیح دی۔ لباس کے ڈیزائنر اور مکمل لک کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔دونوں نے شادی کے موقع پر سادہ زرد سونے کی روایتی ویڈنگ بینڈ پہنی، جس کے ساتھ جارجینا کی شاندار منگنی کی انگوٹھی بھی نمایاں رہی۔ یہ وہی منگنی کی انگوٹھی ہے جس کی مالیت کے اندازے تقریباً 1.5 ملین پاؤنڈ سے 5 ملین ڈالر تک لگائے جا چکے ہیں۔رونالڈو اور جارجینا کی شادی کی تاریخ بھی ان کی محبت کی کہانی سے جڑی ہوئی ہے۔ 11 اگست 2025 کو جارجینا نے رونالڈو سے منگنی کا اعلان کیا تھا اور ٹھیک ایک سال بعد 11 اگست 2026 کو دونوں کے شادی کرنے کی خبر سامنے آگئی۔



