Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

وزیراعلیٰ مریم نواز سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

لاہور: ( آصف اقبال ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے صدر ڈاکٹر اکیہیکو تاناکا نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں پنجاب میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں فیصل آباد واٹر سپلائی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ نے اس ماڈل کو دیگر شہروں تک توسیع دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے تعلیم، صحت، صاف پانی، سینی ٹیشن، خواتین کو بااختیار بنانے اور شہری انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جائیکا کا تعاون قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے صاف پانی، معیاری تعلیم، صحت، غذائیت، صنفی مساوات، ٹیکنالوجی، تربیت اور ادارہ جاتی اصلاحات کے شعبوں میں جائیکا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اس شراکت داری کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے۔ملاقات میں زچہ و بچہ کی صحت، بچیوں اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کی تعلیم کے فروغ اور مستقبل کے مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جائیکا کے صدر ڈاکٹر اکیہیکو تاناکا نے کہا کہ ادارہ پنجاب حکومت کے ساتھ تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button