Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

اسپینش اسٹار فٹبالر کے لمبے بالوں کے پیچھے چھپی جذباتی کہانی سامنے آگئی

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ارجنٹینا کو شکست دینے والی اسپین کی ٹیم کے اسٹار فٹبالر مارک کوکوریلا کے گھنگریالے لمبے بالوں کے پیچھے چھپی جذباتی کہانی سامنے آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوکوریلا نے جان بوجھ کر اپنے بال لمبے رکھے ہیں اور وہ میچ کے دوران انہیں نہیں باندھتے تاکہ ان کا بڑا بیٹا ماٹیو، جو آٹزم کا شکار ہے، میدان میں انہیں آسانی سے پہچان سکے۔ ان کے لیے یہ صرف ایک منفرد انداز نہیں بلکہ اپنے بیٹے سے محبت اور باپ ہونے کی ذمہ داری کی علامت ہے۔اسپین کی ورلڈ کپ فتح کے بعد کوکوریلا کی یہ کہانی دوبارہ توجہ کا مرکز بن گئی۔ رپورٹس کے مطابق فٹبال کے میدان سے باہر کوکوریلا اور ان کی پارٹنر کلاڈیا روڈریگیز نے اپنے بیٹے میں آٹزم کی تشخیص کے بعد نہایت مشکل وقت گزارا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button