Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

روبوٹس کے درمیان پہلی بار ایم ایم اے فائٹ، ایک ہیڈ کک نے مخالف کا سر دھڑ سے الگ کر دیا

چین میں پہلی مرتبہ ہیومنائیڈ روبوٹس کے درمیان ایم ایم اے (مکسڈ مارشل آرٹس) مقابلے کا انعقاد کیا گیا جہاں ایک روبوٹ نے زبردست ہیڈ کک لگا کر اپنے حریف کا سر جسم سے الگ کر دیا۔یہ منفرد مقابلہ چینی کمپنی ’انجن اے آئی‘ کی جانب سے الٹیمیٹ روبوٹ ناک آئوٹ لیجنڈ کے تحت شین ژین نانشان کلچرل اینڈ اسپورٹس سینٹر میں منعقد کیا گیا جس میں معروف ہالی ووڈ اداکار اور مارشل آرٹس اسٹار ڈونی ین نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس مقابلے میں 10 ممالک سے تعلق رکھنے والی 200 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں آن لائن کوالیفائنگ مرحلے کے بعد 32 ٹیمیں فائنل تک پہنچیں۔ تمام ٹیموں کو انجن اے آئی کے’ٹی 800‘ ہیومنائیڈ روبوٹ فراہم کیے گئے جنہیں اپنی مرضی کے مطابق آرمر اور انجینئرنگ میں تبدیلیاں کر کے مقابلے کے لیے تیار کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button