Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فیفا ورلڈکپ: رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب آنسوؤں میں بکھر گیا

پرتگال کے عظیم فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈکپ سفر اسپین کے خلاف آخری 16 کے مرحلے میں 0-1 کی شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔اضافی وقت میں اسپین کے میکل میرینو کے فیصلہ کن گول نے پرتگال کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا جس کے بعد 41 سالہ رونالڈو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میدان میں اشکبار دکھائی دیے۔رونالڈو اس سے قبل اعلان کر چکے تھے کہ 2026 ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا آخری عالمی ٹورنامنٹ ہوگا۔تاہم میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ پہلے اپنے اہل خانہ سے مشورہ کریں گے اور پھر قومی ٹیم میں مستقبل سے متعلق فیصلہ کریں گے۔پانچ بار کے بیلن ڈی اور فاتح رونالڈو اپنے کیریئر میں 976 گول کر چکے ہیں جبکہ وہ چھ مختلف ورلڈ کپ میں گول کرنے والے واحد کھلاڑی بھی ہیں۔اس کے باوجود وہ عالمی کپ جیتنے کا خواب پورا نہ کر سکے۔ ان کی بہترین کارکردگی 2006 میں پرتگال کو سیمی فائنل تک پہنچانا رہی۔ٹورنامنٹ کے دوران رونالڈو کی مسلسل شمولیت پر بھی سوالات اٹھتے رہے۔ناقدین کا کہنا تھا کہ ان کی موجودگی نے کوچ روبرٹو مارٹینیز کے انتخاب کو متاثر کیا حالانکہ ٹیم میں گونکالو راموس، برونو فرنینڈیز، وٹینیا، جواؤ نیویس اور نونو مینڈیس جیسے باصلاحیت کھلاڑی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button