Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

ثناء میر ویمن ٹیم کے دفاع میں سامنے آگئیں، صنفی بنیاد پر تنقید کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے ٹیم کے باہر ہونے کے بعد خواتین کرکٹرز پر ہونے والی صنفی بنیاد پر تنقید پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو میں ثناء میر نے کہا کہ وہ تسلیم کرتی ہیں کہ قومی ویمن ٹیم توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکی، تاہم اس بنیاد پر خواتین کرکٹرز کی تضحیک اور نامناسب زبان کا استعمال کسی صورت درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ باور کرانے میں کئی سال لگے کہ لڑکیاں بھی بین الاقوامی سطح پر بڑے مقابلے جیتنے اور حیران کن نتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ویمن ٹیم نے ماضی میں اہم میچز اور سیریز جیت کر اپنی صلاحیتوں کا ثبوت بھی دیا ہے۔ثناء میر کا کہنا تھا کہ وہ انفراسٹرکچر، ڈومیسٹک کرکٹ اور کنٹریکٹس جیسے مسائل پر پہلے بھی آواز اٹھاتی رہی ہیں اور آئندہ بھی اٹھاتی رہیں گی لیکن اس سے بھی زیادہ ضروری معاشرے کی سوچ کو بدلنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button