Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

بھارت کیخلاف تاریخی سیریز جیتنے کے بعد آئرلینڈ کے ہیڈ کوچ مستعفی

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہینرک ملان نے بھارت کے خلاف تاریخی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے فوراً بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ کوچ کی رخصتی پہلے سے طے شدہ منتقلی کے منصوبے کا حصہ ہے جبکہ افغانستان کے خلاف اگست میں شیڈول ون ڈے سیریز سے قبل نئے ہیڈ کوچ کا تقرر کر دیا جائے گا۔ہینرک ملان نے 2022 میں آئرلینڈ کی ذمہ داریاں سنبھالیں اور ان کی قیادت میں ٹیم نے کئی تاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔ان کے دور میں آئرلینڈ نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو شکست دی، افغانستان کے خلاف اپنی پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کی اور 2024 میں زمبابوے کو ہرا کر ہوم گراؤنڈ پر بھی پہلی ٹیسٹ کامیابی اپنے نام کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button