تائی کوانڈو ایتھلیٹ دونیہ ابو طالب نے نئی تاریخ رقم کردی اور وہ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی سعودی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق تائیکوانڈو ٹیم کی رکن دونیہ ابو طالب باضابطہ طور پر اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے والی پہلی سعودی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔انہوں نے اولمپک گیمز کے لیے ایشیائی کوالیفائنگ راؤنڈز میں کامیابی حاصل کی۔ان کی اس کامیابی پر امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بندر ال سعود نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا اور تصدیق کی کہ دونیہ اس سال پیرس میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں شرکت کریں گی۔سعودی عرب کے وزیر کھیل اور اولمپکس کمیٹی کے صدر شہزاد عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے بھی اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے پر 27سالہ دونیہ کو مبارکباد پیش کی۔8سال کی عمر میں تائی کوانڈو شروع کرنے والی دونیہ ابو طالب کو پیشہ ورانہ کھیلوں میں آنے کے لیے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 13سال کی عمر میں انہیں لڑکوں کے ساتھ ٹریننگ کرنے سے منر کردیا گیا تھا۔
0