Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فیفا رولڈ کپ؛ ’’ہیڈ ٹو ہیڈ ٹائی بریک‘‘ نے ابتدائی مرحلے میں کچھ ٹیموں کو گروپ چیمپئن بنا دیا

فیفا کے نئے ’’ہیڈ ٹو ہیڈ ٹائی بریک قانون‘‘ نے ابتدائی مرحلے میں ہی کچھ ٹیموں کو گروپ چیمپئن بنا دیا ہے جبکہ بعض ٹیمیں وقت سے پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔دوسری جانب بہترین 8 تیسری پوزیشن والی سائیڈز کے لیے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کا دروازہ بدستور کھلا ہوا ہے، جس سے آخری گروپ میچز کی اہمیت برقرار ہے۔ماضی میں اگر دو یا زیادہ ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوتے تھے تو سب سے پہلے گول کے فرق کو دیکھا جاتا تھا جس کی وجہ سے آخری میچ میں 3 پوائنٹس کا فرق بھی ختم کیا جا سکتا تھا۔اس بار فیفا نے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے برابر پوائنٹس والی ٹیموں کے درمیان براہ راست مقابلے یعنی ہیڈ ٹو ہیڈ نتیجے کو پہلی ترجیح دی، اس کے بعد گول فرق، کیے گئے گولز، فیئر پلے ریکارڈ اور آخر میں فیفا رینکنگ کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button