Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ اور مودی کے تعلقات میں سردمہری جی سیون اجلاس میں بے نقاب

فرانس میں منعقدہ جی سیون سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ہونے والی ملاقات سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں موضوعِ بحث بن گئی، جہاں متعدد صارفین نے دونوں رہنماؤں کے درمیان فاصلے اور نسبتاً سرد رویے کی نشاندہی کی۔رپورٹس کے مطابق تقریباً 16 ماہ، یعنی 489 دن بعد دونوں رہنما ایک بار پھر آمنے سامنے آئے۔ تاہم اس ملاقات میں وہ گرمجوشی دکھائی نہیں دی جس کا ماضی میں اکثر مشاہدہ کیا جاتا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے موقع پر مصافحہ کیا اور مختصر گفتگو بھی کی، لیکن ماضی کے برعکس ایک دوسرے کو گلے لگانے یا غیر معمولی قربت کا اظہار نہیں کیا۔بھارتی میڈیا نے بھی اس ملاقات کے انداز پر تبصرے کیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران میٹنگ ہال میں دونوں رہنماؤں کے درمیان رسمی گفتگو ہوئی، تاہم باڈی لینگویج اور مجموعی ماحول کو دیکھتے ہوئے مبصرین نے اسے نسبتاً سرد ملاقات قرار دیا۔بعد ازاں جب جی سیون اجلاس میں شریک عالمی رہنما گروپ فوٹو کے لیے ہال سے باہر آئے تو اس موقع پر بھی نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان نمایاں فاصلہ دیکھا گیا۔ یہی مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کا حصہ بنے اور مختلف پلیٹ فارمز پر ان پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button