Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

موٹرولا نے اپنی نئی ڈیوائس کی رُونمائی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

موٹرولا نے اپنے موجودہ فلیگ شپ اسمارٹ فون سِگنیچر کے اگلے ورژن سِگنیچر 27 کی رونمائی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نیا فون 22 ستمبر کو پیش کیا جائے گا۔یہ تاریخ خاص طور پر اہم ہے کیونکہ اسی روز کوالکوم کی جانب سے ہوائی میں منعقد ہونے والے اسنیپ ڈریگن سمِٹ میں نئے اسنیپ ڈریگن 8 الِیٹ جین 6 اور اسنیپ ڈریگن 8 الِیٹ جین 6 پرو چپ سیٹس متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔ موٹرولا نے بھی اپنی ٹیزر مہم میں اسنیپ ڈریگن سمِٹ کا واضح حوالہ دیا ہے جس سے اشارہ ملتا ہے کہ سِگنیچر 27 میں ان میں سے کسی ایک نئے فلیگ شپ چپ سیٹ کو شامل کیا جا سکتا ہے۔یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موٹرولا اس ایونٹ کے اسٹیج پر ہی یہ فلیگ شپ ڈیوائس پیش کر دے لیکن فی الحال یہ واضح نہیں کہ کمپنی فون کی مکمل تفصیلات جاری کرے گی یا صرف ابتدائی جھلک دکھائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button