Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس کینسر کے باعث انتقال کر گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس برطانیہ میں کینسر سے طویل جنگ لڑنے کے بعد انتقال کر گئیں۔ مرحومہ گزشتہ تقریباً 3 سال سے کینسر کی آخری اسٹیج میں مبتلا تھیں اور برطانیہ میں زیرِ علاج تھیں۔ وہ 4 سالہ بچے کی والدہ بھی تھیں۔پیشے کے اعتبار سے وکیل تھیں جبکہ وہ اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ رہ چکی تھیں۔ انہوں نے ٹی وی ون کے ڈرامے ’سیپ‘ میں اداکاری کی تھی۔رپورٹس کے مطابق شائستہ کی والدہ شفقت بیگم آخری ایام میں ان کے ساتھ موجود تھیں، تاہم اداکارہ میرا ویزا نہ ملنے کے باعث برطانیہ نہیں جا سکیں۔شائستہ عباس کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button