ڈینش فٹبالر میچ کے دوران اچانک گِر پڑے، دل میں لگی ڈیوائس نے جان بچالی

ڈنمارک کے اسٹار فٹبالر کرسچین ایرکسن یوکرین کے خلاف دوستانہ میچ کے دوران اچانک گر پڑے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کے جسم میں نصب انٹرنل ڈیفبریلیٹر (آئی سی ڈی) نے ایک بار پھر ان کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔34 سالہ فٹبالر کرسچین ایرکسن نے گرنے سے چند لمحے قبل اپنے سینے پر ہاتھ رکھا، جس کے بعد وہ اچانک میدان میں زمین پر آ گرے۔ صورتحال کی سنگینی دیکھتے ہوئے ٹی وی کیمروں کا رخ فوراً دوسری جانب موڑ دیا گیا۔میڈیکل ٹیم فوری طور پر ان کی مدد کے لیے میدان میں پہنچی، جبکہ خوف اور تشویش میں مبتلا کھلاڑیوں نے ان کے گرد حفاظتی حصار بنا لیا۔سنگین صورتحال کے باعث میچ فوراً منسوخ کر دیا گیا۔ خوش آئند بات یہ رہی کہ ایرکسن ہوش میں تھے اور انہیں ایمبولینس کے ذریعے اوڈینس یونیورسٹی ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں ان کی اہلیہ سبرینا بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔



