Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

کروڑوں روپے مالیت کے ایک لاکھ کاکروچ ضبط

آسٹریلیا میں ایک بریڈر سے غیر قانونی طور پر رکھے گئے ایک لاکھ سے زائد زندہ کاکروچ برآمد کر لیے گئے، جو ملک کی تاریخ میں غیر ملکی بغیر ریڑھ کی ہڈی جانوروں کی سب سے بڑی ضبطی قرار دی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق مئی میں ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے شہر باتھرسٹ میں ایک تجارتی بریڈر کے قبضے سے مڈغاسکر ہِسنگ کاکروچز اور ڈوبیا کاکروچز کی ایک بڑی کھیپ ضبط کی گئی۔ ان کی مجموعی مالیت تقریباً دو لاکھ آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 4 کروڑ پاکستانی روپے) بتائی جاتی ہے۔مڈغاسکر ہِسنگ کاکروچ دنیا کے سب سے بڑے کاکروچوں میں شمار ہوتا ہے، جس کی لمبائی 5 سے 8 سینٹی میٹر تک ہو سکتی ہے۔ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں یہ چمکدار بھورے رنگ کا حشرہ انسانی انگلی سے بھی بڑا دکھائی دیتا ہے۔اس کا حجم آسٹریلیا میں عام پائے جانے والے کاکروچ سے کہیں زیادہ ہے، جس کی لمبائی عموماً 2.3 سے 3.6 سینٹی میٹر کے درمیان ہوتی ہے۔آسٹریلیا کا نیم گرم اور مرطوب موسم کاکروچوں کی افزائش کے لیے نہایت موزوں سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ملک میں ان کی سینکڑوں اقسام پائی جاتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button