Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026: فرانس اور پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل سے متعلق بڑی پیشگوئی

فیفا ورلڈکپ 2026 کے آغاز میں صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں اور شائقین کی دلچسپی عروج پر پہنچتی جارہی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے ایک تازہ سروے میں ماہرین اقتصادیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی فرانس جیتے گا جبکہ پانچ بار کی چیمپئن برازیل سب سے زیادہ مایوس کن ٹیم ثابت ہو سکتی ہے۔160 ماہرین نے دنیا کے مختلف خطوں سے اس رائے میں حصہ لیا جسے ہر چار سال بعد کرایا جانے والا ایک خاص سروے کہا جاتا ہے۔48 ٹیموں اور 104 میچوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ پہلی بار تین ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہو گا۔سروے میں فرانس نے 35 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ اسپین کو 31 فیصد ووٹ ملے۔ اگر یہ نتائج حقیقت بنیں تو یورپ دوبارہ عالمی کرکٹ کی چوٹی پر پہنچ جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button