Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

فلم ’کالاہرن‘ کے پروڈیوسر نے سلمان خان کا لیگل نوٹس کیمرے کے سامنے پھاڑ دیا

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس پر فلم ’کالاہرن‘ کے پروڈیوسر نے سخت ردعمل دیتے ہوئے وہ نوٹس کیمرے کے سامنے پھاڑ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں فلم کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا تھا جس میں ایک شخص کو بندوق کے ساتھ دکھایا گیا ہے جبکہ اس کے ہاتھ میں پہنا ہوا بریسلٹ بھی اسی طرز کا تھا جو عام طور پر سلمان خان سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اسی پوسٹر میں اعلان کیا گیا تھا کہ فلم کا ٹیزر 20 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔اس صورتحال کے بعد سلمان خان کی جانب سے فلم سازوں کو لیگل نوٹس ارسال کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ فلم کے تمام پوسٹرز اور تشہیری مواد فوری طور پر ہٹا دیے جائیں۔ نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ فلم مبینہ طور پر سلمان خان کے ایک پرانے کیس سے متاثر ہے، جس سے ان کے شخصی حقوق کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے، ان کی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور زیرِ سماعت مقدمے پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر امیت جانی نے اس نوٹس کو دباؤ ڈالنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد انہیں خوفزدہ کرنا اور شہرت و اثر و رسوخ کے ذریعے خاموش کرانا ہے۔امیت جانی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فلم کے اعلان کے بعد سے انہیں سلمان خان کے مداحوں اور ایک مبینہ ڈی کمپنی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہو رہی ہیں۔اسی تنازع کے دوران ایک ویڈیو بیان میں امیت جانی نے کیمرے کے سامنے آ کر سلمان خان کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا اور کہا کہ ’’میں اس نوٹس کا کیا جواب دوں؟ یہ رہا آپ کے نوٹس کا جواب‘‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button