Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی صحت سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں چند روز آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 84 سالہ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے معذرت کی کہ وہ کچھ روز تک اپنے خیالات تحریر نہیں کر سکیں گے۔امیتابھ بچن نے لکھا کہ وہ معافی چاہتے ہیں کیونکہ انہیں صحت یابی کے لیے چند دن آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ امیتابھ بچن نے اپنے مشہور ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے دوران گھٹنے پر چوٹ لگنے کا انکشاف کیا تھا۔اداکار کے مطابق شو کی شوٹنگ کے دوران وہ پھسل کر گر گئے تھے، جس سے ان کا بایاں گھٹنا زخمی ہو گیا تھا۔ تاہم انہوں نے اس وقت مداحوں کو یقین دلایا تھا کہ چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے۔اداکار نے اپنی حالیہ پوسٹ میں آرام کی ہدایت کی وجہ یا طبیعت سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button