Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

چین پر امریکہ اور اتحادیوں کے جاسوسی کے سنگین الزامات

واشنگٹن: امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے چین کو جاسوسی کے الزامات پر مشترکہ وارننگ جاری کر دی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بیجنگ مختلف طریقوں سے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے مشترکہ طور پر چین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ملازمت کے پلیٹ فارمز اور جعلی نوکریوں کی پیشکش کے ذریعے افراد سے خفیہ اور حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین جعلی پروفائلز اور فرضی کمپنیوں کے ذریعے ایسے افراد کو نشانہ بنا رہا ہے جو سرکاری یا اہم اداروں میں کام کرتے ہیں، تاکہ ان سے معلومات حاصل کی جا سکیں۔مغربی انٹیلی جنس اداروں کے مطابق یہ طریقہ کار ایک منظم حکمت عملی کا حصہ ہو سکتا ہے، جس کے ذریعے مختلف ممالک کے سرکاری اور نجی شعبے سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔چین کی جانب سے ان الزامات پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم یہ معاملہ عالمی سطح پر سفارتی کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button