Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

پنجاب اسمبلی: جدید اور ماحول دوست قانون سازی ،اسمبلی کارروائی کو پیپر لیس بنانے کا فیصلہ

لاہور( آصف اقبال) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی نے جدید اور ماحول دوست قانون سازی کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے اسمبلی کارروائی کو مکمل طور پر پیپر لیس بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ایوان میں ارکان اسمبلی کی نشستوں پر جدید ٹیبلٹس نصب کر دئیے گئے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کا آئندہ اجلاس پہلی بار مکمل طور پر پیپر لیس انداز میں منعقد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو 380 ٹیبلٹس فراہم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 371 ٹیبلٹس ارکان اسمبلی، 3 ایوانی افسران جبکہ ایک ٹیبلٹ سپیکر کی نشست پر نصب کیا گیا ہے۔اسمبلی کارروائی کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے خصوصی ایپلیکیشن پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے محکمہ قانون اور پنجاب اسمبلی کی آئی ٹی ٹیم کے اشتراک سے تیار کی ہے، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے استعمال ہوگی۔سیکریٹری جنرل پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب کے مطابق پیپر لیس نظام کے نفاذ سے پرنٹنگ اخراجات کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ممکن ہوگی، جبکہ گرین انرجی اور ماحولیاتی تحفظ کے اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ نئے نظام کے تحت تمام ارکان اسمبلی کو اجلاس کا ایجنڈا، بلز اور دیگر متعلقہ دستاویزات براہِ راست ٹیبلٹس پر فراہم کی جائیں گی، جس سے اسمبلی کارروائی مزید مؤثر، تیز رفتار اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے گی۔ پنجاب اسمبلی کی یہ پیش رفت صوبے میں ڈیجیٹل گورننس کے فروغ اور ماحول دوست انتظامی اصلاحات کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button