Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران جنگ : امریکی ایوان نمائندگان میں 1.15 ٹریلین ڈالر مالیت کا دفاعی بجٹ منظور

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے 1.15 ٹریلین ڈالر مالیت کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا۔امریکی میڈیا کے مطابق بل 212 کے مقابلے میں 216 ووٹوں سے منظور ہوا۔ بجٹ میں اسرائیل سے دفاعی تعلقات مضبوط کرنے کی شق شامل ہے۔ری پبلکنز کی اکثریت اور 6 ڈیموکریٹس نے بل کی حمایت کی ۔ وزیرِ جنگ پینٹاگون کے ایگزیکٹیو ایجنٹ کو نامزد کریں گے۔رکن کانگریس تھامس میسی کا کہنا ہے کہ فوجی ٹیکنالوجی اور سپلائی چین اسرائیل سے ضم نہیں ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ بڑھتے تنازع کے لیے کانگریس سے تقریباً 87 ارب ڈالر فنڈز کی درخواست کی تھی۔امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ سینیٹ فنڈز مختص کر نے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جس میں انہوں بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر لاگت آ چکی ہے ، رقم میں 30 ستمبر تک کے متوقع اخراجات بھی شامل ہیں۔امریکی وزیرجنگ نے کہا کہ یہ وقت امریکی فوجیوں پر سرمایہ کاری کا ہے نہ کہ دفاعی اخراجات کم کرنےکا، فنڈنگ نہ دی گئی تو یہ ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہوگا، پینٹاگون کو عالمی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل بجٹ درکار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button