
روس اور شمالی کوریا نے دریائے تومین پر دونوں ممالک کو ملانے والے اپنے پہلے سڑک پل کا افتتاح کر دیا۔تقریب میں روسی وزیراعظم میخائل میشوستین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔تقریباً ایک کلومیٹر طویل یہ پل روس کے علاقے خاسان اور شمالی کوریا کے تومان گانگ کو ملاتا ہے۔پل کا نام سوویت افسر یاکوف نوویچینکو کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان بنیادی زمینی رابطہ 1959 میں قائم ہونے والا ریلوےفرینڈشپ برج تھا۔روسی حکام کے مطابق نیا پل تجارت، سیاحت، روزگار اور اقتصادی و ثقافتی تعاون کو فروغ دے گا۔ اس پل کی تعمیر کا آغاز اپریل 2025 میں ہوا تھا، جبکہ اس منصوبے پر 2024 میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے شمالی کوریا کے دورے کے دوران اتفاق کیا گیا تھا۔ یہ افتتاح ایسے وقت میں ہوا ہے جب ماسکو اور پیانگ یانگ کے تعلقات نمایاں طور پر مضبوط ہوئے ہیں، خصوصاً یوکرین جنگ کے بعد۔



