Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

ٹم ڈیوڈ کو امپائر پر آئس بیگ پھینکنا مہنگا پڑگیا، بڑی سزا مل گئی

رائل چیلنجرز بینگلور (آر سی بی) کے بلے باز ٹم ڈیوڈ کو آئی پی ایل کے اگلے سیزن کے پہلے میچ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹم ڈیوڈ آئی پی ایل 2026 کے فائنل میں گجرات ٹائیٹنز کے خلاف میچ کے دوران امپائر نتین مینن کی جانب جارحانہ انداز میں آئس بیگ پھینکنے کے جرم میں سزا یافتہ قرار پائے۔یہ ٹم ڈیوڈ کا اس سیزن کا تیسرا لیول 1 جرم تھا جس کے نتیجے میں انہیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی ملے، جس کے سبب پچھلے 36 مہینوں میں ان کے ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی اور ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button