Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

پاکستان پر برطانوی پابندیوں کی تلوار لٹکنے لگی

بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرم برطانوی شہری شبیر احمد کو زبردستی پاکستان بھیجنے کے تنازع پر برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔برطانوی حکومت نے دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان گرومنگ گینگ کے سرغنہ کو واپس لینے سے انکار کرتا ہے تو پاکستان پر مختلف پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ شبانہ محمود انتہائی دائیں بازو کے حلقوں کو خوش کرنے کے لیے ایسا کررہی ہیں۔گرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیر احمد کی ملک بدری، برطانیہ اور پاکستان میں سفارتی تنازع کھڑا ہوگیاواضح رہے کہ 2012 میں جنسی جرائم میں سزا یافتہ شبیر احمد حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا۔برطانیہ کا موجودہ قانون امیگریشن ایکٹ 1971ہے۔ اس قانون کے تحت دولت مشترکہ کا کوئی بھی شہری جو 1973 سے پہلے برطانیہ آیا ہو اور اسے ملک میں رہتے ہوئے 5 سال گزر چکے ہوں، اسے برطانیہ سے بے دخل (deport) نہیں کیا جاسکتا۔چونکہ شبیر احمد 1960 کی دہائی کے آخر میں برطانیہ آیا تھا، اس لیے یہ پرانا قانون اسے تحفظ فراہم کر رہا ہے اور اس کی ملک بدری کی راہ میں سب سے بڑی قانونی رکاوٹ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button