فرانسیسی صدر کو اہلیہ نے تھپڑ ایرانی اداکارہ کو میسجز کرنے پر مارا

ایک نئی فرانسیسی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کو ان کی اہلیہ بریجیٹ میکرون نے مبینہ طور پر اس لیے تھپڑ مارا کیونکہ انہوں نے میکرون کے فون پر ایک ایرانی نژاد اداکارہ کو بھیجے گئے نامناسب میسیجز دیکھ لیے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ فرانسیسی صحافی فلوریان تاردیف کی کتاب Un Couple (Presque) Parfait میں کیا گیا ہے۔کتاب کے مطابق میکرون اور ایرانی اداکارہ کے درمیان کئی ماہ تک ’تعلق‘ رہا جبکہ بعض پیغامات میں میکرون نے اداکارہ کو بہت خوبصورت بھی کہا تھا۔تاہم بریجیٹ میکرون کے نمائندے نے اس دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اہلیہ میکرون کا فون چیک نہیں کرتیں۔دوسری جانب ایرانی اداکارہ نے بھی کتاب میں کیے گئے دعوے کی تردید کی اور کہا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔واضح رہے میکرون کو تھپڑ مارے جانے کا واقعہ 2025 میں ویتنام کے دورے کے دوران پیش آیا جب جہاز سے اترتے وقت بریجیت میکرون اپنے شوہر کے چہرے کو ہاتھوں سے دھکا دیا۔ اُس وقت ایوانِ صدر نے اسے مذاق اور ہنسی کھیل قرار دیا تھا۔



