Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

پینٹاگون کا ایران کی اہم عسکری تنصیبات پر حملے کا منصوبہ

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون نے ایران کے خلاف ایک نئے تقریباً تین روزہ شدید فوجی آپریشن کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ممکنہ اہداف میں ایران کے میزائل ذخائر اور لانچنگ تنصیبات، ڈرونز کے ذخائر اور متعلقہ مراکز، اہم توانائی کی تنصیبات، پاسدارانِ انقلاب کے بعض کمانڈ مراکز اور دیگر فوجی تنصیبات شامل ہو سکتی ہیں۔واضح رہے دوسری جانب پینٹاگون کا منصوبہ تیار ہونے کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 3 نومبر کے امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر نیا حملہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے اس کی وجہ ایران کے ساتھ جاری مثبت بات چیت بھی بتائی ہے۔دوسری طرف امریکی فوج خطے میں اپنی موجودگی بڑھا رہی ہے اور تین امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کی تعیناتی کی اطلاعات ہیں.

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button