بین الاقوامی
Trending
آپ ایک بد تمیز خاتون ہیں، آپکو پچھلی صف میں ہونا چاہیے تھا: ٹرمپ خاتون صحافی پر برہم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر صحافیوں کے سوالات پر برہم ہوگئے، نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کے سوال پر غصے میں آگئے اور انہیں بدتمیز خاتون قرار دے دیا۔اس بار ایک نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر نےصدر ٹرمپ سے سوال کیا جس پر انہیں غصہ آگیا ، اور صدر نے رپورٹر سے اُلٹا سوال کیا کہ آپ ہیں کون؟ آپ ایک بد تمیز خاتون ہیں اور آپ کو پچھلی صفوں میں ہونا چاہیے تھا۔ٹرمپ کے صحافیوں کے ساتھ روئیے پر ایک اخبار نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہو جب امریکی صدر کسی رپورٹر پر برہم نہ ہوں جس کی وجہ عموماً صحافیوں کے ایسے سوالات ہوتے ہیں جو انہیں پسند نہیں آتے۔








