Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکہ کا ایران پر حملے کا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے موخر

واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع کرنے کے لیے دباؤ بڑھا دیا ہے، تاہم امریکی حکام نے فی الحال حملے کا فیصلہ کم از کم ایک ہفتے کے لیے مؤخر کردیا ہے۔ ٹرمپ نے بھی عندیہ دیا ہے کہ ممکنہ فوجی کارروائی نئے سال کے بعد ہوسکتی ہے۔امریکی انتظامیہ کے حکام کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ آنے والے چند روز میں ایران پر حملے کی اجازت دینے کا امکان نہیں رکھتے کیونکہ واشنگٹن موجودہ حالات کو امریکی مفادات کے لیے موزوں نہیں سمجھتا۔رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی کارروائی چاہتے ہیں۔ ان کی تجویز ہے کہ ایران کے خلاف چند روز پر مشتمل ایک مختصر لیکن شدید فوجی مہم شروع کی جائے، جس کے ذریعے ایرانی حکومت کی عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچانے کے ساتھ اس کے خاتمے کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔تاہم ٹرمپ کے مشیروں میں اس تجویز پر اختلاف پایا جاتا ہے، بعض حکام کا خیال ہے کہ ایران کے خلاف معاشی ناکہ بندی مؤثر ثابت ہورہی ہے، اس لیے فی الحال فوجی کارروائی کے بجائے اسی دباؤ کو جاری رکھا جانا چاہیے۔ دوسری جانب کچھ مشیر سفارتی معاہدے کے ذریعے تنازع حل کرنے کے حامی ہیں، اگرچہ ایسے معاہدے کے امکانات انتہائی کم سمجھے جارہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے انٹرویو میں بھی اشارہ دیا کہ وہ ایران کے خلاف حملے کا فیصلہ نئے سال کے بعد کرنے کو ترجیح دے سکتے ہیں۔ اس تاخیر کی ایک وجہ امریکا میں سیاسی تبدیلیاں بھی ہوسکتی ہیں، کیونکہ جنوری کے آغاز میں کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول ڈیموکریٹس کے پاس جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کا خیال ہے کہ ایران کے خلاف تیسری مرتبہ شدید فوجی کارروائی کرکے وہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں جو گزشتہ دو فوجی مہمات میں حاصل نہیں ہوسکے تھے۔تاہم ٹرمپ کے بعض مشیر اس بات پر شکوک کا اظہار کررہے ہیں کہ چند روز کی فوجی کارروائی سے ایرانی حکومت کا خاتمہ ممکن ہوگا یا نہیں۔ امریکی حکام کو یہ خدشہ بھی ہے کہ نیتن یاہو کے حملے کے مطالبے کے پیچھے ان کے داخلی سیاسی مفادات کارفرما ہوسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button