برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا کینسر سے جنگ کے بعد زندگی سے متعلق جذباتی انکشاف

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر کے علاج اور صحت یابی کے دوران پیش آنے والے تجربات سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔اپنی آنے والی دستاویزی فلم ’ہیل‘ کے ٹریلر میں کیٹ مڈلٹن نے اپنے بھائی جیمز مڈلٹن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کینسر کی تشخیص نے ان کی زندگی اور سوچ کو گہرائی سے متاثر کیا۔شہزادی کا کہنا تھا کہ کینسر صرف جسمانی تبدیلیاں نہیں لاتا بلکہ انسان کے اندر بھی بہت کچھ بدل دیتا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ کینسر کا علاج مکمل ہونے پر انہوں نے اسپتال میں روایتی گھنٹی نہیں بجائی، جو عموماً مریض صحت یابی کی خوشی میں بجاتے ہیں۔کیٹ مڈلٹن نے مشکل وقت میں خاندان اور قریبی افراد کی حمایت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ زندگی کی آزمائشوں کا سامنا تنہا نہیں کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ شہزادی نے مارچ 2024 میں کینسر کی تشخیص کا اعلان کیا تھا جبکہ جنوری 2025 میں بیماری میں افاقے کی خوش خبری سنائی تھی۔








