Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کوہاٹ کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت اور شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات

کوہاٹ ( آصف اقبال ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کوہاٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس لائنز میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے اظہارِ تعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں زیرِ علاج تمام زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹرز سے ان کی صحت اور جاری علاج کے حوالے سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر محمد سہیل آفریدی نے زخمی اہلکاروں کے حوصلے، بہادری اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی اور ان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں اور بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور مغفرت جبکہ لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button