Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فیفا آسیان کپ: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

فیفا آسیان کپ کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، تاہم ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو ویزا میں تاخیر کے باعث اسلام آباد کے تربیتی کیمپ میں شریک نہیں ہوسکے اور ٹورنامنٹ سے قبل براہِ راست انڈونیشیا میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق اسکواڈ میں ملک سے سفر کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ بیرون ملک مقیم قومی ٹیم کے ارکان بھی شامل ہیں۔ ہیڈ کوچ کی غیر موجودگی میں اسسٹنٹ کوچز ٹائٹس برامبل اور ولید جاوید نے تربیتی کیمپ کی نگرانی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نولبرٹو سولانو نے غلط کیٹیگری کے تحت ویزا درخواست دی تھی جس کی نشاندہی کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن نے دوبارہ درخواست جمع کرائی، تاہم ویزا کے اجرا میں تاخیر ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت عبداللہ اقبال کریں گے جبکہ تجربہ کار فارورڈ کلیم اللہ کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان انڈر 17 ٹیم کے کپتان عبدالصمد کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے حال ہی میں آذربائیجان کے کلب قرہ باغ ایف کے سے 2 سالہ معاہدہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button