Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

رونالڈو کا جوٹا کے نام پر نعرے لگانے والے شائقین پر تاحیات پابندی کا مطالبہ

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کے میچ کے دوران اپنے سابق ساتھی آنجہانی ڈیوگو جوٹا کے نام پر روبن نیوس کو مبینہ طور پر طعنہ دینے والے شائقین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رونالڈو کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کو زندگی بھر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔یہ واقعہ ہفتے کو بریدہ میں التعاون اور الہلال کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا جہاں شائقین کی جانب سے ’جوٹا‘ کے نعرے لگانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔نیوس نے ردعمل میں اپنی آنکھ کی طرف اشارہ کیا اور پھر آسمان کی جانب دیکھا۔ڈیوگو جوٹا 3 جولائی 2025 کو اسپین میں ایک کار حادثے میں اپنے بھائی آندرے سلوا سمیت انتقال کر گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button