Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران جنگ میں امریکی فوج کا جانی و مالی نقصان؛ ٹرمپ کیلیے مڈٹرم الیکشن ڈراؤنا خواب بن گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی فوج کو ایران جنگ میں جھونک کر بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کروایا ہے اور ان حقائق کو چھپانے کی ہر ممکن کوشش بھی کی ہے۔رپورٹس کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی فوج کے اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے قانون سازوں کو فراہم کیے گئے نئے ترین فوجی تخمینے کے مطابق تین ستمبر تک اس تنازع کی مجموعی لاگت بڑھ کر 43.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔اس سے قبل امریکی کانگریشنل بجٹ آفس نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ یکم اگست تک جنگی اخراجات 38 ارب ڈالر تھے جس کا مطلب ہے کہ محض ایک ماہ کے دوران ہتھیاروں اور فوجی کارروائیوں کی مد میں مزید 6 ارب ڈالر سے زائد کا ضیاع ہوا ہے۔اس بے پناہ خرچ کا بڑا حصہ مہنگے ہتھیاروں، میزائلوں کی تبدیلی اور جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران ایندھن کے اخراجات پر صرف ہو رہا ہے۔امریکی ماہرینِ معیشت اور آزاد تحقیقی اداروں کا کہنا ہے کہ پینٹاگون کے ان پوشیدہ اخراجات نے ملکی معیشت پر سنگین بوجھ ڈال دیا ہے، جس کے باعث نہ صرف امریکی دفاعی اسٹاک میں کمی آ رہی ہے بلکہ سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں ملک کے اندر مہنگائی کی شرح میں بھی مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔اس رپورٹ پر ڈیموکریٹک رہنماؤں نے صدر ٹرمپ اور ریپبلکن انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو حکومت ملکی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے فنڈز کی کمی کا رونا روتی تھی، وہ اس بے مقصد اور خطرناک جنگ کے لیے اربوں ڈالر آسانی سے اڑا رہی ہے، جس کا حتمی نقصان براہ راست امریکی ٹیکس دہندگان کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button