Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

چہرہ شناخت کرنے والے نظام سے اوجھل ہونے والی شرٹ تیار

مشہور ڈیزائنر نے ایک ایسی شرٹ تیار کی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسے پہننے والے افراد کو چہرہ شناخت کرنے والی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی نظروں سے اوجھل کیا جا سکتا ہے۔اس منفرد لباس کو ڈیزائنر سائمن ویکرٹ نے دنیا بھر میں اے آئی سے لیس ویڈیو نگرانی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ردِعمل میں تیار کیا ہے۔’ڈیجیٹل کیموفلاج‘ نامی یہ شرٹ اپنے خاص رنگوں اور تجریدی نقش و نگار کی بدولت اے آئی پر مبنی آبجیکٹ ڈیٹیکشن سسٹمز کو مبینہ طور پر الجھا دیتی ہے، جس کے نتیجے میں یہ سسٹمز شرٹ پہننے والے شخص کو انسان کے طور پر شناخت کرنے میں ناکام ہو سکتے ہیں۔ویکرٹ کے مطابق اے آئی سسٹمز نے دراصل یہ نہیں سیکھا کہ انسان کیا ہوتا ہے بلکہ انہوں نے لاکھوں تربیتی تصاویر کی مدد سے یہ سیکھا ہے کہ انسان عام طور پر شماریاتی اعتبار سے کیسا دکھائی دیتا ہے۔تاہم، ویکرٹ نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل کیموفلاج پولیس سے بچ نکلنے کا کوئی ذریعہ نہیں اور نہ ہی یہ گمنامی کی ضمانت دیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button