Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

معمولی انجری کو جواز بناکر بیٹنگ کیلئے نہ آنے پر امام الحق کو تنقید کا سامنا

کراچی: انگلینڈ کیخلاف جاری لارڈز ٹیسٹ میں معمولی انجری کو جواز بناکر بیٹنگ کیلئے نہ آنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے اوپپننگ بلے باز امام الحق کو تنقید کا سامنا ہے۔پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام الحق کو بیٹنگ کیلئے آنا چاہئے تھا، ماضی میں لوگوں کو بازو فریکچر کیساتھ بھی بیٹنگ کرتے دیکھا ہے، امام الحق شاٹس نہ لگاتے لیکن صرف ایک اینڈ پر وکٹ ہی روک لیتے تو بہت فرق پڑنا تھا۔محمد عامر نے کہا کہ امام الحق اگر انجرڈ تھے تو انکو میچ ہی نہیں کھیلنا چاہئے تھا، انہوں نے ٹیم اور پاکستان کے ساتھ زیادتی کی، انکی انجری اس نوعیت کی نہیں تھی جس میں بیٹنگ نہ کی جا سکتی ہو۔ محمد عامر نے کہا کہ میں نے خود ہیمسٹرنگ کے ساتھ میچز کھیلے ہیں، پنڈلی کے کھچاؤ اور ہیمسٹرنگ میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے، جب ٹیم ڈو اینڈ ڈائی والی حالت میں ہو اور سیریز بچانی ہو تو رسک لینا پڑتا ہے کیونکہ اس وقت صورتحال ایسی ہے جیسے ڈوبتے کو تنکے کا سہارا۔دوسری جانب سابق چیف سلیکٹر نے لارڈز ٹیسٹ میں اوپنر امام الحق پر جعلی انجری کا الزام لگا دیا۔ سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ یہ ڈرامے بازی پہلے بھی ہوچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button