Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

اوپن اے آئی کیخلاف دعوے مسترد، ایلون مسک کا مقدمہ خارج

امریکا کی وفاقی عدالت نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے اوپن اے آئی کے خلاف دعووں کو مسترد کرتے ہوئے مقدمہ خارج کر دیا۔پیر کے روز ہونے والی سماعت میں نو رکنی جیوری کے فیصلے مطابق ایلون مسک نے مقدمہ دائر کرنے میں بہت زیادہ تاخیر کی اور اسٹیچوٹ آف لمیٹیشن کے تحت انہوں نے ڈیڈ لائن مِس کردی۔جج یوون گونزالیز راجرز نے جیوری کی رائے کو باضابطہ عدالتی فیصلہ مانتے ہوئے مقدمہ خارج کر دیا۔ جیوری نے تقریباً دو گھنٹے غور و فکر کے بعد اپنا فیصلہ سنایا۔یہ مقدمہ 27 اپریل کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اوکلینڈ میں شروع ہوا تھا، جس سے ایلون مسک اور اوپن اے آئی کی موجودہ قیادت کے درمیان شدید اختلافات ایک بار پھر نمایاں ہوگئے۔ایلون مسک نے 2015 میں اوپن اے آئی کی مشترکہ بنیاد رکھی تھی اور ابتدائی برسوں میں تقریباً 3 کروڑ 80لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کی۔ تاہم، وہ 2018 میں کمپنی سے الگ ہو گئے تھے۔ایلون مسک کا مؤقف تھا کہ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو سیم آلٹمن اور صدر گریگ بروکمن نے اس اصل وژن سے انحراف کیا جس کے تحت اوپن اے آئی کو انسانیت کے فائدے کے لیے ایک غیر منافع بخش ادارے کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button