Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

’’شوٹنگ سے نکال دیا گیا تھا‘‘، امیتابھ بچن نے فلمی سفر کی تلخ یادیں شیئر کردیں

بھارتی سینما کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے بالی ووڈ میں کامیابی سے قبل اپنی جدوجہد کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ان تلخ تجربات کا ذکر کیا ہے، جب انہیں اداکاری نہ آنے اور غیر معمولی قد کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔امیتابھ بچن نے یہ انکشاف 2026 کی کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں لوولینا بورگوہین، جھندو کمار، شرمیلا دھانکر اور اسمتا ڈے کے ساتھ ایک خصوصی پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر اسمتا ڈے نے سوال کیا کہ کیا اداکاروں کو بھی غلطیوں پر کوچ یا ہدایت کار کی ڈانٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟امیتابھ بچن نے مسکراتے ہوئے اپنے ابتدائی کیریئر کی مشکلات بیان کیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بارہا کہا جاتا تھا کہ انہیں اداکاری نہیں آتی اور ان کا قد اتنا زیادہ ہے کہ وہ اداکار نہیں بن سکتے۔امیتابھ بچن کے مطابق انہیں ان کے ابتدائی دنوں میں کہا جاتا تھا کہ ’’تمہیں کچھ آتا نہیں ہے، اداکاری وغیرہ، تم بہت لمبے ہو، جاؤ گھر جاؤ۔‘‘ تاہم ان کا کہنا تھا کہ فلموں میں کردار ملنے کے بعد بھی تنقید کا سلسلہ ختم نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button