کھیل
برازیل کے فیفا ورلڈکپ اسکواڈ میں نیمار کی شمولیت پر شائقین کا جشن

برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کو فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے 26 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔نئے ہیڈ کوچ کارلو اینسیلوٹی نے ریو ڈی جنیرو میں ایک تقریب کے دوران ٹیم کا اعلان کیا، جہاں نیمار کا نام سامنے آتے ہی شائقین نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور جشن منایا۔ایک وائرل ویڈیو میں سابق برازیلی فٹبال اسٹار مارسیلو بھی نیمار کی اسکواڈ میں شمولیت پر خوشی سے جھومتے نظر آئے۔۔34 سالہ نیمار اس وقت برازیلی کلب سانتوس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔



