Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
کھیل

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا افتتاحی میچ کس ملک میں کھیلے جانے کا امکان؟

آسٹریلیا کی معروف ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے رواں سیزن کا افتتاحی میچ بھارت کے شہر چنئی میں کرانے کی تیاریاں زور پکڑنے لگیں۔اطلاعات کے مطابق چنئی میں واقع ایم اے چدم برم اسٹیڈیم اس تاریخی مقابلے کی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار بن چکا ہے۔رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے رواں برس فروری میں اس منصوبے پر غور شروع کیا تھا اور اب بی سی سی آئی اور تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کا پانچ رکنی وفد حال ہی میں چنئی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کے میچ کے دوران اسٹیڈیم کا دورہ بھی کر چکا ہے۔ تاہم حکومتی سطح پر چند معاملات طے ہونا ابھی باقی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button