Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میں کئی تبدیلیوں کا امکان

آسٹریلیا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ کھلاڑیوں پر مشاورت شروع کردی ہے، بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم میں تین سے چار تبدیلیاں متوقع ہیں۔سینئر بلے باز بابر اعظم سمیت سفیان مقیم اور حنین شاہ کو موقع ملنے کا امکان ہے۔پاکستان وائٹ بال ٹیم کیمپ کا لاہور میں کل آخری روز ہوگا۔ قومی کرکٹرز 22 مئی کو راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے۔آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button