Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
شوبز

شکیرا ٹیکس فراڈ کیس سے بری، ہسپانوی عدالت کا جرمانہ سود سمیت واپس کرنے کا حکم

ہسپانوی عدالت نے کولمبین گلوکارہ شکیرا کو ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں بری قرار دیتے ہوئے ان کے حق میں اہم فیصلہ سنا دیا ہے، جس کے بعد اس طویل قانونی تنازع کا اختتام ہو گیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق اسپین کی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ شکیرا کو پہلے ادا کیے گئے جرمانوں کی مد میں 6 کروڑ یورو سے زائد رقم سود سمیت واپس کی جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ شواہد کی بنیاد پر گلوکارہ پر عائد الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق شکیرا پر الزام تھا کہ انہوں نے 2012 سے 2014 کے دوران اسپین میں اپنی آمدن پر درست ٹیکس ادائیگی نہیں کی اور مبینہ طور پر 14.5 ملین یورو کی ٹیکس چوری کی گئی۔ استغاثہ کا مؤقف تھا کہ اس عرصے میں وہ اسپین میں مقیم تھیں، تاہم ٹیکس ریکارڈ میں اپنی رہائش کسی اور ملک میں ظاہر کرتی رہیں۔دوسری جانب شکیرا نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ پرامن زندگی گزارنا چاہتی ہیں اور نہیں چاہتیں کہ ان کے بیٹے اپنی والدہ کو طویل قانونی جنگ میں دیکھیں۔ ان کے مطابق اس کیس سے جڑا ذہنی دباؤ اور جذباتی مشکلات کا مرحلہ اب ختم ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button