Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
شوبز

’کیا واقعی کوئی ساتھ رہنا نہیں چاہتا؟‘، تنہا رہنے کے بیان پر سلمان خان کی وضاحت

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنے تنہائی سے متعلق وائرل ہونے والے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے الفاظ کو غلط انداز میں لیا گیا اور وہ دراصل اپنی ذات کے بارے میں بات نہیں کر رہے تھے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے وضاحتی پیغام میں سلمان خان نے لکھا کہ وہ اکیلے کیسے ہو سکتے ہیں جب ان کے پاس ایک بڑی فیملی اور دوست موجود ہیں، اور وہ تنہا بھی نہیں ہو سکتے کیونکہ ان کے مداح ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔ ان کے مطابق لوگوں کی دعائیں اور محبت ہی ان کا اصل سہارا ہیں، اور وہ اپنے آپ کو کبھی ناشکرا نہیں سمجھ سکتے۔اداکار نے مزید مزاحیہ انداز میں لکھا کہ کبھی کبھی وہ لوگوں کے ساتھ رہ کر تھک جاتے ہیں، اسی لیے بعض اوقات خاموشی اختیار کرتے ہیں، لیکن ان کے بیان کو ’’بریکنگ نیوز‘‘ بنا دیا گیا۔ انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ ان کی والدہ بھی پوچھ رہی ہیں کہ آخر ہوا کیا ہے، اس لیے سب کو پرسکون رہنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button