Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
شوبز

شادی سے انکار جان لیوا بن گیا، پنجابی گلوکارہ کی لاش نہر سے برآمد

بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ سے تعلق رکھنے والی ابھرتی ہوئی پنجابی گلوکارہ اندر کور پراسرار حالات میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں، جبکہ اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں شادی سے انکار پر چند روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کی لاش نہر نیلون سے برآمد ہوئی، جس کی شناخت بعد ازاں ان کے اہلخانہ نے کی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سمرالا سول اسپتال منتقل کر دیا۔اندر کور کے بھائی جوتندر سنگھ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت میں بتایا گیا کہ گلوکارہ 13 مئی کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے گھر سے سامان خریدنے کے لیے اپنی فورڈ فیگو گاڑی میں نکلی تھیں، لیکن اس کے بعد واپس نہیں آئیں۔اہلخانہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بھلور کے رہائشی سکھوندر سنگھ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر انہیں اغوا کیا۔ خاندان کے مطابق ملزم اندر کور سے شادی کرنا چاہتا تھا، تاہم گلوکارہ کی جانب سے رشتہ مسترد کیے جانے پر وہ ناراض تھا اور اسی رنجش کے باعث اس نے یہ قدم اٹھایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button