Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

خاتون کے ہاں پانچ دن میں چار بچوں کی پیدائش، ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے

بھارت میں ایک ایسا حیرت انگیز طبی واقعہ سامنے آیا ہے جس نے نہ صرف عام لوگوں بلکہ ماہرینِ طب کو بھی حیرت میں مبتلا کر دیا، جہاں ایک خاتون نے صرف پانچ دن کے دوران چار بچوں کو جنم دے دیا۔یہ غیر معمولی واقعہ بھارتی شہر مراد آباد میں پیش آیا، جہاں ایک مسلم خاتون آمنہ نے مسلسل دو مختلف دنوں میں چار بچوں کو جنم دیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں ایک ہی زچگی کا عمل پانچ دن تک جاری رہا، جو میڈیکل لحاظ سے نہایت نایاب تصور کیا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق آمنہ نے 9 مئی کو اپنے پہلے بچے کو جنم دیا، جبکہ باقی تین بچوں کی پیدائش 14 مئی کو ہوئی۔ ان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ تمام بچوں کی پیدائش نارمل ڈیلیوری کے ذریعے ہوئی، جبکہ عام طور پر اس نوعیت کے کیسز میں آپریشن کو ترجیح دی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button