Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

اے آئی لاکھوں افراد کو بیروزگار کردے گی؟ ملازمتوں کے مواقع کیا رہ جائیں گے؟

مصنوعی ذہانت کے تیزی سے پھیلاؤ کے ساتھ یہ پیش گوئیاں زور پکڑ گئی تھیں کہ اے آئی دفتری ملازمتوں کی بڑی تعداد ختم کر دے گی اور سفید پوش طبقے کے لیے روزگار کا بحران پیدا ہوجائے گا لیکن 2026ء تک دستیاب اعداد و شمار نے اس خدشے کی مکمل تصدیق نہیں کی۔امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے بعض سربراہان نے گزشتہ برس خبردار کیا تھا کہ اے آئی آنے والے برسوں میں بڑی تعداد میں ملازمتیں ختم کرسکتی ہے، حتیٰ کہ بعض پیش گوئیوں میں ابتدائی سطح کی دفتری ملازمتوں کے بڑے حصے کے خاتمے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔البتہ اسٹینفورڈ انسٹی ٹیوٹ فار اکنامک پالیسی ریسرچ کی ایک تازہ تحقیق نے ایک حوصلہ افزا خبر دی ہے کہ اس وقت اے آئی کا مجموعی روزگار پر اثر نسبتاً محدود ہے لیکن مستقبل میں کیا ہونے جا رہا ہے وہ تشویشناک ہے۔تحقیق میں 2022 یعنی چیٹ جی پی ٹی کے عام ہونے کے بعد اے آئی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 20 فیصد شعبوں میں بے روزگاری میں تقریباً 0.77 فیصد پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا جبکہ اے آئی سے کم متاثرہ شعبوں میں یہ اضافہ 0.85 فیصد پوائنٹس رہا۔اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ فی الحال مجموعی طور پر اعداد و شمار ابھی بڑے پیمانے پر اے آئی کی وجہ سے ملازمتوں کے خاتمے کی واضح تصویر پیش نہیں کرتے۔ اصل تبدیلی اس وقت ملازمتوں کی تعداد سے زیادہ ملازمت کے طریقۂ کار میں نظر آرہی ہے اب کئی ادارے ایسے کاموں کو خودکار بنا رہے ہیں جو پہلے ملازمین انجام دیتے تھے بعض عہدوں کی ذمہ داریاں ایک دوسرے میں ضم کی جارہی ہیں اور نئی بھرتیوں کے بجائے موجودہ عملے سے زیادہ کام لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔اگرچہ اے آئی کے فی الحال مجموعی روزگار پر اثر محدود ہے لیکن تحقیق میں نئے گریجویٹس اور ابتدائی کیریئر والے ملازمین کے لیے صورتحال زیادہ تشویش ناک قرار دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button