Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

شادی کے بعد رونالڈو کی نئے سنہری بالوں کے ساتھ النصر میں واپسی

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نئے سیزن کی تیاریوں کے لیے ریاض پہنچ گئے ہیں، تاہم اس بار ان کی واپسی کا چرچا صرف فٹبال تک محدود نہیں رہا۔ رونالڈو نے اپنے حلیے میں نمایاں تبدیلی کرتے ہوئے بالوں کو تانبے مائل سنہری رنگ دے دیا ہے، جس نے مداحوں کی خاص توجہ حاصل کرلی۔40 سالہ رونالڈو نے اپنے روایتی گہرے بھورے بالوں کے بجائے کاپر یلو شیڈ اختیار کیا ہے، جس سے ان کی شخصیت کا انداز بالکل بدل گیا ہے۔ پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے اسٹار فٹبالر کے نئے ہیئر اسٹائل کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔رونالڈو پرتگال کی ورلڈ کپ مہم ختم ہونے کے بعد کچھ وقت اپنے ملک میں گزار کر واپس ریاض پہنچے ہیں۔ پرتگال کو 6 جولائی کو اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد رونالڈو نے اب النصر کے ساتھ ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔رونالڈو نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ سیاہ ٹی شرٹ، گلے میں چین اور ہاتھ میں گھڑی پہنے دکھائی دیے۔ تاہم تصویر میں سب سے نمایاں چیز ان کے نئے سنہری بال تھے، جنہیں انہوں نے جیل سے اسٹائل کیا ہوا تھا۔ سنہری بال ان کی سیاہ بھنوؤں کے ساتھ مزید نمایاں دکھائی دے رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button