ٹیکنالوجی
ایپل کی اپنے ایئرپوڈز میں کیمرے متعارف کرانے کی تیاری

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک نئی تبدیلی لانے کی تیاری کر رہی ہے جو ایئر فونز کے استعمال کا انداز بدل سکتی ہے۔کمپنی ایک خفیہ منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کے تحت نئے ایئر پوڈز میں چھوٹے کیمرے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) شامل کی جائے گی، تاکہ یہ ڈیوائس صارف کے لیے ایک طرح کی ’تیسری آنکھ‘ بن سکے۔رپورٹس کے مطابق ایپل اپنے جدید ایئر پوڈز کی تیاری کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جن میں بِلٹ اِن کیمرے دیے جائیں گے۔ یہ ایئر پوڈز جدید اے آئی فیچرز سے بھی لیس ہوں گے اور امکان ہے کہ یہ ایپل کی پہلی ایسی ڈیوائس ثابت ہوں جو خصوصی طور پر مصنوعی ذہانت کے دور کو مدِنظر رکھ کر تیار کی گئی ہو۔



