Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
کھیل

سعودی پرو لیگ: النصر اور الہلال کے مداحوں میں تصادم، لاٹھیاں برسا دیں

سعودی پرو لیگ کے ایک شاندار اور ڈرامائی مقابلے میں النصر نے حریف الہلال کے خلاف 1-1 کے نتیجے کے ساتھ لیگ کا ٹائٹل جیتنے کا موقع گنوا دیا۔میچ کے اختتام پر ناراض النصر کے شائقین نے الہلال کے شائقین کے لیے مخصوص وی آئی پی سیکشن پر دھاوا بول دیا اور ان پر لاٹھیاں برسائیں۔تاہم الہلال کے شائقین نے بھی پیچھے ہٹنے سے انکار کیا اور جواب میں بھرپور مزاحمت کی جس سے اسٹیڈیم میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔بالآخر تعداد میں کم ہونے کی وجہ سے النصر کے فینز کو پیچھے ہٹنا پڑا۔ریاض پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے متعدد شائیقین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button