کھیل
فیفا ورلڈکپ: اسپین، ارجنٹینا، فرانس، انگلینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچتے ہی نئی تاریخ رقم

فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار عالمی رینکنگ کی ٹاپ فور ٹیموں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپین، ارجنٹینا، فرانس اور انگلینڈ کی اس کامیابی میں فیفا کے نئے ڈرا سسٹم نے بھی اہم کردار ادا کیا جس کے تحت چاروں سرفہرست ٹیموں کو الگ الگ حصوں میں رکھا گیا تاکہ وہ سیمی فائنل سے پہلے ایک دوسرے کے مدمقابل نہ آئیں۔اس منصوبے کے کامیاب ہونے کے لیے ضروری تھا کہ تمام ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں پہلی پوزیشن حاصل کریں اور ایسا ہی ہوا۔



